یومِ یکجہتیِ کشمیر؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مظفرآباد آمد،  کشمیر مانومنٹ پر شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا

13

مظفر آباد،5فروری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد پہنچ گئے، مظفرآباد آمد پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم نے کشمیر مانومنٹ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر پیش کرکے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔