یوم یکجہتی کشمیر؛ پشین میں ریلی کا انعقاد،بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی

2

پشین،05فروری( اے پی پی ):  بلوچستان کے مختلف شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ڈی سی کمپلیکس سے  ڈپٹی کمشنر پشین  یاسر بازئی کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلئعی صدر سعد اللہ ترین ،ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔

 ریلی شرکاءنے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اورکشمیر کے حق فلک شگاف نعرے لگائے۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین یاسر بازئی،وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نورخان ترین ایڈووکیٹ ،پاکستان مسلم لیگ ن ضلئعی صدر سعداللہ ترین ،  آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صدر محمد رسول وفا کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے ریلی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پوری لگن سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور جدوجہد آزادی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں جبکہ ان کی مکمل آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ بحیثیت مسلمان قوم ہم سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں جبکہ کشمیر ہماری شہ رگ اور کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ اور انسانیت کی حفاظت پر مبنی ہے۔اس لیے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہماراانسانی،اخلاقی،مذہبی اور دینی فرض بنتا ہےمقررین نے کہاکہ ہم کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔