عارف والا؛تحفظ قرآن و یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

16

عارف والا ، 05 فروری (اے پی پی ): تحفظ قرآن و یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاری اڈا  چوک  سے پرامن ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پینا فلکس اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ  قرآن اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ ریلی مختلف راستوں سے گزر کر جناح چوک پہنچی ۔

اس موقع پر احمد زیشان کھوکھر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ، ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر اس کی آواز اٹھائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی جرات نہ کرسکے۔

  انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان،  ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہر دکھ و سکھ میں کھڑے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔