ملتان؛ فاٹا کو نادہندگان کی پراپرٹی الاٹمنٹس منسوخ کرنے کی ہدایات جاری

16

ملتان 07 فروری (اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ محمد آصف چوہدری کے احکامات پر فاٹا کو نادہندگان کی پراپرٹی الاٹمنٹس منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق نے فاٹا بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی رہائش گاہوں کو کمرشلی استعمال کرنے والے سات سو سے زائد ڈیفالٹرز کے خلاف جلد آپریشن کیا جائے گا جبکہ  فاٹا نے ایک ماہ میں 75لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی ہے جو خوش آئند ہے۔