قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

47

اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ڈپٹی سپیکر نے گنتی کرانے کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔