جیکب آباد، 15فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ کی جانب سے ضلع بھر میں اسپورٹس ویک منایا گیا،ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے جیکب آباد کے نوجوانوں کی ٹیم اور پریس کلب ٹھل کے صحافیوں کی ٹیم کیساتھ دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا، میچ میں انتظامیہ کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
انتظامیہ کی ٹیم میں ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد، تحصیلدار غلاب عباس سدھایو،اسسٹنٹ کمشنر عبداستار بلوچ و دیگر کھلاڑی شامل تھے ۔
تحصیل ٹھل میں پریس کلب ٹھل کے صحافیوں سے بھی کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں بھی ڈپٹی کمشنر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جس پر وِنر اور رنر ٹیموں کے کپتان کو ٹرافی دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کووِنر جبکہ پریس کلب ٹھل کے کپتان و صدر پریس کلب ٹھل خاوند بخش بھٹی کو رنر ٹرافی دی گئی۔











