نارووال؛ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی  کا اجلاس، قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا

32

نارووال، 16 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرنارووال محمداشرف نےضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع نارووال  میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا  ہے ،ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنرنارووال میں  منعقد ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر محمداشرف کی طرف سے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع میں آٹا 20 کلوگرام فی تھیلہ1295  چاول باسمتی سپرنئے 305روپے فی کلو،دال چنا موٹی230روپے کلو، دال چنا باریک 220روپے، دال مسور موٹی240روپے کلو، دال ماش دھلی ہوئی405روپے کلو، دال ماش چھلکا ہوئی365روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 250روپے کلو، چنا سفید (کینڈا)310روپے کلو، چنا کالا موٹا220روپے کلو، بیسن 240روپے کلو فروخت ہوگا،چینی 90روپے، گھی پیکنگ پر چھپی قیمت کے مطابق فروخت ہوگا، دودھ فی لٹر 120روپے، دہی 130روپے کلو، چھوٹا گوشت1400روپے کلو، بڑا گوشت700روپے فی کلو، تندوری روٹی 100گرام 15روپے، نان سادہ 120گرام کی قیمت20روپے ہوگی، مارکیٹ کمیٹی برائلر، انڈے، سبزی، پھل کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرےگی۔

اجلاس میں اے ڈی سی آرراناامجدعلی، اسسٹنٹ کمشنرزظفراللہ خاں،خضرظہور،فاروق اعظم،ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز،اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،اےایف سی عیشں بہادر،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد،سمیت صدرانجمن کریانہ ایسوسی ایشن شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمد الطاف، تاجروں،صدرنان ایسوسی ایشن محمدیونس،محمدجاوید،صدرقصاب ایسوسی ایشن غلام رسول،ڈاکٹرطارق اپل،حاجی الیاس بٹ ودیگرممبران نے شرکت کی۔