وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی احد چیمہ  سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

23

لاہور،16فروری  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو یہاں   وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا انتقال  بلاشبہ  ناقابل تلافی نقصان ہے۔