ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پی سی بی سے کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا معاوضہ طلب کر لیا

9

ملتان 18فروری)اے پی پی ): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پی سی بی سے کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا معاوضہ طلب کر لیا۔   پاکستان کرکٹ بورڈ کو 30 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے اور معاوضہ کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے بی او ڈی کے فیصلے کی روشنی میں مانگا گیا ہے بل میں پی ایس ایل کے موقع پر کرکٹ اسٹیڈیم کی 20 یوم تک صفائی کا معاوضہ مانگا گیا ہے اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا صفائی آپریشن 2 فروری کو شروع کیا گیا تھا ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی منیجمنٹ نے سروس چارجز  ادا کرنے کی حامی بھری تھی ۔ایم ڈبلیو ایم کی کرکٹ اسٹیڈیم کی مستقل بنیادوں پر صفائی کے لئے پی سی بی کو معاہدہ کرنے کی بھی پیش کش کی گئی ہے ایم ڈبلیو ایم سی  سرکاری اداروں  سے صفائی خدمات کا معاوضہ وصول کرتی ہے سبزی و فروٹ منڈی اور پولیس ٹریننگ کالج معاوضہ ادا کرنیوالے اداروں میں شامل ہیں۔