سکھر: تعلقہ بار پنو عاقل ایسو سی بیشن کی نئی باڈی تشکیل، صدر جمال ناصر بلو، نائب صدر اصغر علی کورائی منتخب

42

سکھر،18فروری(اے پی پی):تعلقہ بار پنو عاقل ایسو سی بیشن کی نئی باڈی منتخب ہو گئی ہے  جس میں صدر جمال ناصر بلو، نائب صدر اصغر علی کورائی، جنرل سیکریٹری طارق حمید قریشی، جوائنٹ سیکریٹری شفیق احمد ملک، لائبریری سیکریٹری امجد علی چاچڑ اور ٹریزرر ظفراللہ بلو منتخب ہوئے ہیں ۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر شفقت رحیم سینئر ایڈوکیٹ ادا علی حیدر الی بخش میتلو ایاز شیخ ودیگر وکلا نے منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کے نو منتخب پوری باڈی بلخصوص  صدر جرنل سیکریٹری  نو جوان اور با صلاحیت ہیں اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں انکی کامیابی سے وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے جس پر منتخب باڈی نے وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے ہم وکلا کے مسائل کے حل کے  لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے  کار لائنگے اور وکلا نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انکو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے۔