اوکاڑہ؛ ڈی سی ذیشان حنیف کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

18

اوکاڑہ،18فروری (اےپی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے جنرل وارڈ اور سرجیکل وارڈ میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹرز اور سٹاف کے رویہ، ہسپتال کی جانب سے ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، مرض کی تشخیص اور علاج کے ساتھ ساتھ ہمدردانہ رویہ بھی ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

 انہوں نے ڈیوٹی سے غیرحاضر سٹاف کی جواب طلبی کے بھی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرز اور سٹاف کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائے۔