ملتان؛ آر پی ا و محمد سہیل چودھری کا پولیس پبلک سکول کا دورہ ، مختلف شعبہ جات بارے تفصیل سے بریفنگ لی

43

ملتان،18 فروری(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ڈسٹرکٹ ملتان میں پولیس پبلک سکول کا دورہ کیا ، سکول پہنچنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا محمد اشرف ، پرنسپل ثوبیہ ثاقب ودیگر افسران نے استقبال کیا ۔

پرنسپل نے آ ر پی او کو سکول کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیل سے بریف کیا اور انہیں کمروں کی مزید  تعمیر سے آ گاہ کیا۔ اس موقع پر آ ر پی او  بچوں کے کلاسوں میں بھی  گئے ان سے مصافحہ کیا اور ان سے سوال و جواب کئے۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا  کہ بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے بہتر ماحول ناگزیر ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان  کو  سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں، پولیس پبلک سکول کا شمار ملتان کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے، جہاں کا معیار تعلیم کسی بھی پرائیویٹ سیکٹر سے  کم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پبلک سکول میں شہداء پولیس کے بچوں کے لیے مفت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ  سکول ٹیچرز کے بچوں ، ریٹائرڈ اور  حاضر سروس پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کے لیے 50 فیصد رعایت کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  سکول کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ  کے افسران سے مل کر جامع پالیسی بنائی جائے۔