چنیوٹ،18 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا گڈ گورننس کیلئے ضلعی افسران کو متحرک کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی صدارت اعلی سطحی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں تمام ضلعی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنیں اور انہیں میرٹ پر حل کریں،اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ انسپکشن جاری رکھیں، ضلعی افسران پرائس چیکنگ،ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن اور عوامی شکایات پر موقع کا دورہ کریں، اسسٹنٹ کمشنرز پٹرول پمپس اور مراکز صحت کے دورے کریں گے۔
انہوں نے سی اوز ایم سی و ضلع کونسل کو بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، فیلڈ وزٹس سے سرکاری اداروں پر اعتماد بحال،عوامی رابطہ میں اضافہ ہوگا۔