اوکاڑہ,02مارچ )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ریونیوعوامی خدمت کچہری کا بنیادی مقصدسرکاری دفاتر میں لوگوں کی رسائی کو آسان بنانا ہے ۔
تاکہ عوام کے معاملات میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ سمیت متعلقہ افسران اور محکمہ مال کا فیلڈ عملہ بھی موجودتھا ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور اس سلسلہ میں ان سے رپورٹ بھی طلب کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائیں۔؎











