ملتان۔2مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ بڑے پارکس میں سپورٹس کارنرکے بننے سے صحت افزا ء سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا،ہم پارکوں میں ایسے کارنرز بنانے کے لیئے تمام و سائل برؤے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے رشید آباد پلے گراؤنڈ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے گراؤنڈ میں صفائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیئے احکامات جاری کئے اور ورکرز کو ٹاسک دیاکہ گراؤنڈ کو بہترین حالت میں بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان کے زیر انتظام پلے گراؤنڈز کوکھیلوں کی سرگرمیوں کے لیئے سازگار بنائیں گے،گراؤنڈز میں بیڈمنٹن،والی بال اور دیگر کھیلوں کے لئے کارنرز مختص کئے جائیں اور وسائل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کریں گے۔آصف رؤف خان نے کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پر صفائی اور لینڈ سکیپنگ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں۔











