ملتان،03مارچ(اے پی پی ): محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس سیکریٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز خان مگسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری نے ترقیاتی منصوبے معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔
سرفراز خان مگسی نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر 64 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہمارا ہدف ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری فہد حیدر بزدار اور ناظم اعلیٰ جنگلات جاوید گل اور ڈائریکٹرجنگلی حیات کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔











