پشاور، 03مارچ(اے پی پی): بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے جمعہ کوگورنر ہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان بھی اس تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں نگران صوبائی وزراء شفیع اللہ،فضل الٰہی، منظور آفریدی، عبدالحلیم قصوریہ،محمد علی شاہ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،سانول نذیر،شاہد خٹک،حامد شاہ،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔











