ملتان، 08 مارچ (اے پی پی ): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹریفک آفس میں سی ٹی او ملتان کی جانب سے خواتین اہلکاروں سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے خواتین کے عالمی دن پر تمام باہمت خواتین کو سلام پیش کیا ۔
اس موقع پر سی ٹی او محمد نعیم شاہد نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے ، خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا اس دن کا مقصد انکی صلاحیتوں کا اقرار، اہمیت کو اجاگر اور انہیں مزید مستحکم کرنا ہے۔
سی ٹی او محمد نعیم شاہد نے کہا کہ ہماری سپورٹ سے ہی خواتین مضبوط ہو سکتی ہیں جبکہ خاندان کی پرورش اور مضبوط کرنے کے لیے خواتین کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس میں لیڈی وارڈنز کو اہم پوسٹس پر تعینات کیا گیا ہےجبکہ خواتین کو ٹریفک سیکٹرز میں بطور انچارج تعینات کیا گیا ہے۔











