ملتان، 10 مارچ(اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں بہاولپور ریجن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پھاٹا،پی ایچ ایز اور بی ڈی اے کے ڈی جیز اور ایکسینز نے شرکت کی ۔اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ پھاٹا کے الائینز کو تمام خدمات فراہم کی جائیں، تجاوزات بارے جامعہ پالیسی اختیار کی جائے، پھاٹا کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے تھیم ریسٹورنٹ کے لیئے بوگیوں کی نیلامی جلد اور شفاف انداز سے مکمل کرے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ جشن بہاراں کے لیئے بہاولپور پی ایچ اے تمام وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کو تفریح فراہم کرے، ڈیلی ویجز ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تمام معاملات قوائد و ضوابط کے مطابق حل کیئے جائیں،کورٹ کیسزکو جلد نمٹانے کے لیئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے،نرسریوں بارے پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کیا جائے کمرشل فیس پر خاص توجہ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے شہر کو خوبصورتی اور سر سبز و شاداب کے لیئے ہنگامی اقدامات کرے۔











