نوشہرو فیروز، 10مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران عام استعمال اور کھانے پینے کی چیزوں کے نرخ مقرر کرنے اور ناجائزہ منافہ خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے انتظامات کے سلسلے میں جمعہ کو یہاں اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس لئے ہمیں غریب عوام کو عام استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور جہاں کہیں قانون کی خلاف ورزی نظر آئے وہاں خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔ اس کے علاوہ تمام دکاندار تاجر اپنی دکانوں پر مقرر کئے گئے نرخوں کی فہرست نمایاں جگہ پر لگائیں ، دکاندار اپنی دکانوں پر پرچون کی اشیاء پر قیمت اور معیار کا ٹیگ لگائیں تاکہ کہ عام گاہکوں کو عمل ہو سکے کہ یہ چیز کس کیٹیگری اور کس قیمت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی اور فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی بھی اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر کریں اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر میں جمع کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا احترام اور قانون کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔
انہوں نے محکمہ ویٹ اینڈ میرمینٹ کے افسران کو ہدایت کی وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کریں۔
اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس میں مندرجہ ذیل اشیاء کے نرخ اس طرح مقرر کئے گئے۔ دال مسور 255، دال چنا 235، دال مونگ 280، دال مٹر 200، دال ماش 425، چنا وائٹ سندھی 300، چنا ترکی 9 ایم ایم 360، چنا 12 ایم ایم 460، بیسن 250، چاول 86 200، چاول کائنات325، چاول سپر کرنل سیلا 330، چاول جوہی 240، کائنات من 250، چاول ایری140، میدا 140 ،سوجی 142، لال مرچ پاؤڈر600، دھنیا پاؤڈر 420، ہلدی 400، زیرہ سفید 50 گرام80، زیرہ بیلک پلاؤ جیری 110 روپے فی 50گرام، گوشت بڑا 620، گوشت بکرہ 1270،دودھ 160، دہی 180، مچھلی 320، کلو سے بڑی 410، دو کلو سے بڑی 450، گڑ 120 ، برف 6 فی کلو مقر کئے گئے۔











