ملتان؛تحصیل سٹی میں بھرپور تجاوزات کیخلاف آپریشن،پختہ تعمیرات و تھٹرے مسمار

10

ملتان،10 مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تحصیل سٹی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی گیٹ،ممتاز آباد،سبزی منڈی و غلہ منڈی سمیت گنجان آباد علاقوں میں پختہ تعمیرات و تھٹرے مسمار کردیے گئے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے بھاری سامان قبضے میں لیکر 11 دکانیں بھی سربمہر کردیں اور سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرنے والے متعدد قابضین کو جرمانے بھی عائد کئے ۔آپریشن میں میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر روزانہ کی بنیادوں پر تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے والے مافیا کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔