ملتان، 10 مارچ(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نےملتان پولیس کے شہید ڈرائیور کانسٹیبل محمد اقبال کے دو بچوں زہرہ اقبال اور تصور اقبال کے ساتھ پولیس ایجوکیٹر پبلک سکول کے نئے ایڈ من بلاک اور کلاس رومز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی واضح ہدایات ہیں کہ پولیس فورس کی ویلفیئر اور ان کو سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی پولیس شہید ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ کے لیے خاطر خواہ اقدامات جاری رکھے جائیں ۔
ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ ان بلاکس کی تعمیر سے اساتذہ اور طلباء کے لئے بہترین تعلیمی ماحول میسر ہو گا۔
اس موقع پر ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران ، ایس پی سٹی محمد اشرف،آ ر پی او کے پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، پرنسپل ثوبیہ ثاقب اور اکاؤنٹنٹ ریجنل پولیس آفس ملک محمد طارق ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔











