پاکپتن،10 مارچ( اےپی پی): آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب پولیس کے شہداء کے اعزاز میں ڈی پی او آفس پاکپتن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہداء پنجاب پولیس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شہداء پنجاب پولیس کی فیملیز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن کی جانب سے شہداء پنجاب پولیس کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور ان کو تحائف پیش کئیے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن سید حسن اقبال نے شہداء پنجاب پولیس کی فیملیز کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئیے۔ شہداء پنجاب پولیس کی فیملیز کے افراد کا کہنا تھا کہ ان کے جذبے آج بھی بلند ہیں اور انہیں اپنے عزیزوں کی شہادت پر فخر ہے۔











