نوشہرہ ورکاں؛اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہرطارق وٹو کا سپیشل ایجوکیشن سنٹرکا دورہ

17

نوشہرہ ورکاں، 10مارچ (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہرطارق وٹو نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ضروری ہے۔اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، بسوں کے فرش و انجن کی مرمت اور ٹائروں کی تبدیلی کیلئے تحریر کردیا گیا ہے، ایک وقت میں صرف ایک ٹیچر کو چھٹی کی اجازت دی جائے گی تاکہ درس و تدریس کا عمل متاثر نہ ہو۔