خیرپور؛ پولیس کی کامیاب کارروائی، چھ ملزمان  گرفتار،جدید آٹومیٹک اسلحہ برآمد

35

خیرپور،13مارچ(اے پی پی):ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سوراہ محمد خان سیال  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرکہ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے چھ ملزمان روشن ملاح، جنسار ملاح، احسان علی ملاح، عرفان علی ملاح، اسد علی ملاح اور محمد اسماعیل دہاریجو کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید آٹومیٹک اسلحہ ،  کلاشنکوف، 02 بندوقیں، 01 پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔