خیرپور،13مارچ (اے پی پی):پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن شاہد میمن تھے اس تقریب میں خیرپور کے معذوروں میں کپڑے اور راشن تقسیم کیا گیا ۔
اس تقریب میں معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن جیکب آباد کے صدر محمد شعبان منجو، صدر آل سپیشل پرسن ویلفیئر ایسوسی ایشن غلام رضا شیخ، مزمل حسین صدر کونفیڈینٹ ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن، جنرل کونسلر پروین شیخ کے علاوہ معذور مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں سماجی رہنما امیر احمد شیخ نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی شاہد میمن نے کہا کہ ہم پورے ملک میں معذوروں میں کپڑے اور راشن تقسیم کرتے ہیں ہمیں اس وقت بڑی خوشی ہوتی ہے جب معذوروں کو سامان ملتا ہے اور وہ اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں۔











