نگران صوبائی وزیر الحاج تاج محمد افریدی کی زیر صدارتطورخم بارڈر پر تجارت کو فروغِ دینے اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس

36

 

لنڈی کوتل، 14 مارچ (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر الحاج تاج محمد افریدی کی سربراہی میں طورخم بارڈر پر تجارت کو فروغِ دینے اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں اور مقامی افراد کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

 نگران صوبائی وزیر نے تمام سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں مسائل کی نشاندہی اور حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو سسٹم کراچی میں ہے اس میں کوئی روکاوٹ نہیں یہاں طورخم میں کونسا ادارہ ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈر پر زور دیا کہ آئندہ اجلاس میں تجارت کی ترقی میں پیش آنے والے پوائنٹس کو سامنے لانا ضروری ہیں۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزیر ریلیف و آبادکاری الحاج تاج محمد افریدی نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ایمپورٹ ایکسپورٹ میں بہتری لانے کے لئے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ تاجروں،ٹرانسپورٹروں اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں تاکہ یہاں پر خوشحالی ہو۔انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر کلیئرنس میں مشکلات ہیں جس کی وجہ سے طورخم سے جمرود تک پاک افغان شاہراہ پر بڑی بڑی گاڑیاں گھڑی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہو جاتی ہے اس لئے طورخم بارڈر پر آسانیاں پیدا کرکے ان مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہیں ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان،ڈی پی او  خیبر سلیم عباس کلاچی، ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر افریدی، کسٹم کے اسسٹنٹ کلکٹر یاور حیات،این ایل سی کے  ریٹائرڈ کرنل ستار،سیکورٹی فورسز حکام،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشد خان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر افریدی،تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، حاجی عبدلواحد آفریدی،ایف آئی اے حکام اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔