احمدپورشرقیہ؛وکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں آر سی سی ہینڈ آن ٹریننگ کا انعقاد

18

احمدپورشرقیہ،14ما رچ  (اے پی پی) :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 باقر حسین کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعابد رحیم کی زیر نگرانی وکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ احمد پور شرقیہ میں آر سی سی   ہینڈ آن ٹریننگ  کا انعقاد کیا گیا جس میں شفٹ انچارج آصف جمیل اورفا ئر انسٹرکٹر سید کامران اظہر  نے   آن لائن کورس مکمل کرنے والوں کو پریکٹیکل ٹریننگ دی۔ جس میں فرسٹ ایڈ، روڈ سیفٹی، فائر سیفٹی، محفوظ ماحول، صحت مند اور محفوظ پاکستان بنانے کی تربیت شامل رہی ۔

 ٹریننگ کرنے والے سکاؤٹس سے حلف بھی لیا گیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تفریق زندگی بچانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ ٹریننگ کے اختتام پر کالج کے پرنسپل محمد عرفان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی ٹریننگ سال میں کم از کم ایک سے دو بار لازمی ہونی چاہیے چاہئے اس سے طلبہ میں آگاہی پیدا ہوگی۔