بہاولپور،15مارچ(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر احتشام انور سے 36ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے افسران کو بہاولپور کے تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی پس منظر کے بارے میں آگاہ کیا اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں بھی بتایا۔
کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے بہاولپور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ بھی موجود تھے جنہوں نے 36ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کو ضلع کی تاریخ، ثقافت، سیاحت اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملاقات میں ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن اشفاق حسین، ڈائریکٹر ایڈمن سی ڈی اے محمد طیب، اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔











