موسم گرما کے سٹارٹ ھوتے ہی بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں: کریم بخش سومرو

30

نوشہرہ ورکاں، 15مارچ( اے پی پی): ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو نے سب ڈویژنل انچارجگان اور لائن سٹاف کو باور کرایا ہے کہ گیپکو صارفین سے واجبات کی بروقت ریکوری اور گرمی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ھی بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات  اندراج کروائیں۔

ان ھدایات کے پیش نظر واپڈا سرولنس ٹیم نے دوران چیکنگ تین زرعی اور تین گھریلو صارفین کے بجلی چوری کرتے پکڑ لیا اور انہیں 22719 یونٹ کے ڈی ٹیکشن لاکھوں روپے کے بل ڈالنے کے علاوہ ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرادی گئی ھیں۔