بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

16

اوکاڑہ۔ 15 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں کاشتکاروں کو مقررہ پر نرخوں پر یوریا کھاد کی دستیابی کے لئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی سے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں ضلع میں یوریا کھاد کے سٹاک،کسانوں کو فراہمی اور ضلع میں فیکٹریوں سے یوریا کھاد کی ضلع میں سپلائی کو مانیٹر کیا جائے یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گرانفروشوں کو جرمانے کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں یوریا کھاد کی دستیابی اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر فراہمی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت محمد اعجاز نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں اس وقت 10 ہزار 178 یوریا کھاد کے بیگ روزانہ کی بنیاد پر سپلائی کئے جا رہے ہیں جو کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کھاد ڈیلروں کے پاس 64 ہزار 944 بوری یو ریا کا سٹاک موجود ہے جس میں اوکاڑہ میں 34 ہزار 472 رینالہ خورد 1 ہزار 247 جبکہ دیپالپور میں 25ہزار977 یور یا کھاد کی بوریاں ڈیلروں کے پاس موجود ہیں جو کہ مقررہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے کے پابند ہیں۔