مستحق خاندانوں میں آٹے کی تقسیم کو شفاف  بنانے کیلئے سخت مانِیٹرنگ کی جارہی ہے؛وجہیہ اللہ کنڈی

38

 

 سیالکوٹ،23مارچ(اے پی پی): سیکرٹری لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن پنجاب وجہیہ اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ  وزیر اعلی پنجاب کا رمضان اسپیشل پیکچ کے تحت مستحق خاندانوں میں آٹے کے تھیلے کی تقسیم کے شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانِیٹرنگ کی جارہی ہے،  تمام ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا کے حصول کیلئے آنے والے فیملیز کیلئے نشستوں، پنکھوں اور سائبان کے مناسب انتظام یقینی بنایا جارہا ہے اور کم سے کم وقت میں شہریوں میں آٹے کی تقسیم کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جمعرات کو یہاں  آٹا کی تقسیم کے لئے بنائے گئے ٹرکنگ پوائنٹس کےمعائنہ کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اسپیشل پیکچ کے تحت گذشتہ تین روز کے دوران ضلع سیالکوٹ میں اب تک مجموعی طورپر1لاکھ28ہزار441آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں، ضلع  سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں 30آٹے کی تقسیم کےٹرکنگ پوائنٹس  پر 420 کاونٹرز پوری طرح فعال ہیں، تمام ٹرکنگ پوانٹس  پر آٹا کی روزانہ کی بنیاد پر سپلائی 52ہزار 95بیگز کی تجویز کردہ ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ تمام ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر صبح 8بجے سے شام 5بجے تک سنٹرز پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سٹی سیالکوٹ میں واقع 3سنٹرز میں ڈبل شفٹ میں رات 10بجے تک سنٹرز کی ٹائمنگ  بڑھا دی گئی ہے۔

سیکرٹری لٹریسی وجہیہ اللہ کنڈی نےرمضان اسپیشل پیکج کےتحت آٹا کی فراہمی کیلئے قائم مراکز انور کلب آڈیٹوریم، سپورٹس  کمپلیکس پسرور روڈ، وینس میرج ہال سبلائم چوک اور رحمت میرج ہال وزیر آباد روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور آٹا کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور آنے والے شہریوں سے اس کی بابت استفسار کیا۔

سیکرٹری لٹریسی نے ایسے اہل خاندان جن کے شناختی کارڈ کا بار کوڈ خراب ہوگیا ہے اور اسکین نہیں پا رہا ان کے مسائل کے موقع پر ہی حل کو یقینی بنانے کیلئے تمام مراکز پر ایک ایک سپر کاونٹرز قائم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپر کاونٹرز پر 17اسکیل کا ذمہ دار آفیسر بیٹھے گا جو مینول طریقے سے اہل شناختی کارڈز کا اندراج کرے گا۔