ملتان؛ایف جی ای آئی سکولوں میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت سے منایا گیا

24

ملتان، 24 مارچ (اے پی پی ): ایف جی ای آئی ملتان ریجن کے سکولوں میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت سے منایا گیا۔ایف جی ملتان  ریجن کے زیر انتظام، ملتان،  اوکاڑہ،  شور کوٹ، عبدالحکیم  ،خانیوال کے  سکولوں میں یوم پاکستان کے حوالے  سے تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے جاری  ہے اور یہ تقریبات 24 مارچ  تک جاری رہیں گی۔

ایف جی بوائز اور گرلز  سکولوں میں 23 مارچ 1940 کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل اساتذہ  طلبہ، طالبات  نے انتہائی جوش و جذبے سے شرکت کی۔ یوم پاکستان کے حوالے  سے تقریر، ملی نغمے، ٹیبلو کے ذریعے  تاریخ پاکستان میں 23 مارچ 1940 کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا ذکر کیا گیا۔