خیرپور؛ وزیراعلیٰ فوکل پرسن پیر بچل شاہ کا رمضان بچت بازار کا دورہ، نرخوں کا جائزہ 

9

خیرپور،03اپریل(اے پی پی):رمضان المبارک کے دوران اشیاءخورد و نوش کے نرخ پر قابو کے لیے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مقرر خاص معاون فوکل پرسن پیر بچل شاہ نے چھتری چوک پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا اور بچت بازار میں مختلف اسٹالوں پر اشیاءکے نرخ چیک کیے۔

اس موقع پر پیر سید بچل شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رمضان کے دوران صوبے کی عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کے لیے تعلقہ سطح پر بچت بازار قائم کرائے ہیں اور ان کی نگرانی کے لیے وزراء، مشیران، خاص معاونین کو مقرر کیا گیا ہے، ہر ضلع میں ایم پی ایز، وزراءاور مشیر موجود ہیں، اس سلسلے میں میں بھی آج خیرپور آیا ہوں تاکہ جائزہ لے کر وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ دوں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کبیر محمد شاہ، مختیار کار عبدالحکیم دھاریجوسمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔