رینالہ خورد؛وقفے وقفے سے بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

14

رینالہ خورد،03اپریل(اے پی پی): رینالہ خوردشہراور نواحی علاقوں آخترآباد شیرگڑھ اخترآباد چوچک نول پلاٹ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورموسم خوشگوارہوگیا۔

دوسری جانب تیاری کے مراحل میں گندم کی کٹائی میں تاخیر اورپیداوار میں کمی کا خدشہ بھی پیداہوگیاہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسان گندم کی گری ہوئی فصل کوبذریعہ  ہارویسٹر کاٹنے کے  بجائے اپنے ہاتھوں سے کٹائی کریں تاکہ گندم کادانہ نہ گرے۔