کوئٹہ،3اپریل (اے پی پی):کوئٹہ کسٹمز نے نوتال ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی۔ ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق نوتال کے مقام پر 3 کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی مد میں برآمد کرلی ہے ترجمان کسٹم نے بتایا کہ کسٹمزانفورسمنٹ کوئٹہ کا اسمگلروں کےخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن جاری ہےپکڑے گئے سامان میں ٹائرزریگزین اور کشن کپڑاآٹو پارٹس۔ سلور وائرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں مذکورہ سامان کی قیمت 3 کروڑ روپےسے زائد بنتی ہے نامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے ۔اس موقع پر چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم اورکلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پرایڈیشنل کلیکٹر آفتاب اللہ شاہ اور اسسٹنٹ کلیکٹر شفیع اللہ نے نوتال فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج سینڑ فیلڈ افیسر زمان مزاری کی قیادت میں ایک منظم اور چست و چابک انفورسمنٹ ٹیم جس میں انسپکٹر محمد بخش کھوسو اور دیگر اسٹاف شامل ہے تشکیل دی۔ جنھوں نے کوئیٹہ سے اندرون ملک جانے ایک دس ویلرز ٹرک سے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔اعلی افسران کے تعاون سے کسٹم اسٹاف میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوا جس کی وجہ سے زیادہ تر کاروائیاں نزدیک و دور دراز اور حساس علاقوں میں کسٹمز عملہ خود متحرک ہو کر سر انجام دے رہا ہے۔











