ملتان، 05 اپریل(اے پی پی ): ۔ کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت رمضان پیکج فری آٹا سکیم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں رمضان پیکج فری آٹا سکیم کامیابی سے جاری ہے اور بہترین انتظامات سے متعدد خاندانوں کو مکمل کوٹہ فراہم کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں ایک روز میں 2لاکھ29 ہزار2 سو25 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے جبکہ ابتک 39 لاکھ53 ہزار8 سو33 آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔
عامر خٹک نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، مختلف محکموں کے افسران و ملازمین، سول ڈیفنس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ نے محنت کی اور تمام اہل افراد کو آٹا ملنے تک انتظامیہ مزید جانفشانی سے کام کرے ۔
کمشنر عامر خٹک نے فوڈ افسران کو آٹا کے معیار کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق طبقے کیلئے مثالی رمضان پیکج دیا ہے۔
اجلاس میں ڈی سی ملتان عمر جہانگیر، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد اور ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔











