جوہرآباد، 06 اپریل(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب کی شہریوں کو رمضان المبارک میں سحری و افطار میں معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور چیکنگ مہم جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر خوشاب کی سربراہی میں مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملاوٹی دودھ، زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس،ملاوٹی مصالحہ جات اور مضر صحت مٹھائی تلف کی گئی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ پوائنس کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ مضر صحت اشیا کی فروخت کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمبر 1223پر کال کریں تاکہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے مجرموں کو قانون کے مطابق سزا مل سکے ۔











