ملتان؛ پی ایچ اے  کے درجہ چہارم ملازمین کے لیئے 50ہزار سے ایک لاکھ تک قرضہ کی فراہمی کا فیصلہ

15

ملتان، 07 اپریل )اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کا احسن اقدام، پی ایچ اے ملتان کے درجہ چہارم ملازمین کے لیئے 50ہزار سے ایک لاکھ تک قرضہ کی فراہمی کا فیصلہ کر لیاہے،اس سلسلے میں قرعہ اندازی لکی ڈرا کا اہتمام کیا گیا اور 100 خوش نصیب ملازمین کو قرضہ فراہمی کی خوش خبری دی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہیں، ملازمین کو جائز حقوق فراہم کر رہے ہیں،بورڈآف ڈائریکٹر ز اجلاس کی روشنی میں ملازمین کو لکی ڈرا کے ذریعے آسان قرضہ فراہم کر رہے ہیں جو ان کے لیئے گھر اور سواری حاصل کرنے کے لیئے مدد گار ثابت ہوگا ،تین سالا آسان قرضہ سے ملازمین کو معاشی طور پر مدد حاصل ہوگی۔

 ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے مزید کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں اُن کے حقوق حفاظت ذمہ داریوں میں شامل ہے ، ادارے کے استحکام کے لیئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں،پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حافظ نعیم اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔