نوشہرہ ورکاں؛ گاؤں آگو چک میں مسیحی خاندان نے  اسلام  قبول کر لیا

40

نوشہرہ ورکاں،07 اپریل(اے پی پی ): قلعہ دیدار سنگھ کے گاؤں آگو چک میں مسیحی خاندان نے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کر لیا، خاندان کے سربراہ نے بتایاکہ اسلام کی حقانیت اور جامع تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نومسلم خاندان کے سربراہ سمیرنے اپنی اہلیہ کائنات اور بیٹی آروہی کے ہمراہ حلقہ بگوش اسلام ہونے کا شرف حاصل کیا۔

فرزند ولی کامل مولانا محمد فاضل مرحوم معروف عالم دین حضرت مولانا یاسر عرفان راشد نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور اسلام قبول کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کراتے ہوئے ان کے نئے اسلامی نام عمار،سمعیہ اور بیٹی کا نام مریم رکھا۔اسلام قبول کرنیوالے خاندان کے سربراہ عمار کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے پر دلی اطمینان اور روحانی مسرت محسوس کرتا ہوں ۔اسلامی تعلیمات کا بہر دلجمی سے مطالعہ کیا اور اسلامی تعلیمات کے مطالعہ سے تمام تر حقائق مجھ پر منکشف ہو گئے اور اللہ تعالی کی واحدانیت اور حضرت محمدۖاللہ کے نبی آخر الزمان ہونے کے یقین نے مجھے ایمان کی عظیم دولت سے سرفراز کیا ہے ،جس پر میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر بسجود ہو کر ہر روز شکر ادا کرتا ہوں، اسلامی تعلیمات ہی دنیا اور آخرت میں فلاح کا واحد راستہ ہے۔

اس موقع پرصدر تحریک انصاف یوسی 50حاجی شفقت محمود اعوان ،حاجی عامر اعوان،حاجی افتخار اعوان،ذیشان مان،چوہدری ذوالفقار ،عبدالرحمن وڑائچ،اقبال وڑائچ،چوہدری امتیاز عرف پومی وڑائچ،غلام رسول وڑائچ،شہباز سدھوسمیت متعدد موجود تھے ۔