ڈیرہ بگٹی،08اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ممتاز علی کھیتران کی ہدایت پر تحصیلدار عبدالکریم بگٹی نے ڈیرہ بگٹی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دکانداروں، سبزی فروش ، مرغی فروش اور قصاب کے نرخ نامے چیک کئے اور مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔
اس موقع پرتحصیلدار عبدالکریم بگٹی نے ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کر کے ریٹ چیک کئے جائیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔











