اوکاڑہ، 08 اپریل (اے پی پی) :فوڈ سیفٹی ٹیم نے بنگلہ( گوگیرہ)اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پروڈکشن یونٹ سے 700 کلو فنگس زدہ پنیر اور 1000 کلو بدبودار مضر صحت دہی برآمد کر کے ضبط کرلیا ہے۔
کارروائی کے دوران پنیر کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھی بھیج دیا گیا اور سٹوریج اور پروڈکشن ایریا کو عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔











