گلگت۔اپریل 10(اے پی پی):گلگت میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سوموار کے روز ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے اور کنٹری ڈائریکٹر Chris Kaye نے صوبائی وزراء اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ دفتر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان میں عوام الناس کو معیاری خوراک کی فراہمی میں تعاون کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ ملکر عوام کو غذائیت سے بھرپور آ ٹا کی فرہمی کو یقینی گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معیاری خوراک کی فراہمی کےلئے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کےلئے مدد کریں گے تاکہ یہاں کی عوام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق خوراک ملے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے گوداموں کی توسیع میں مدد فراہم کریں گے تاکہ عوام کو زیادہ وقت کےلئے گندم سٹور کرنے کی گنجائش میں اصافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر معیاری خوراک کی وجہ سے بچوں اور ماؤں کو نشوونما کمی اور دیگر کئی مسائل کا سامنا ہے اس لئے ہم حکومت سے ملکر اس مسلئے پر قابو پانے کے کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل اکرام محمد نے کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر کا گلگت میں قیام خوش آئند ہے ، ڈبلیو ایف پی کے ذریعے ہم کئی منصوبوں پر کام کریں گے جس سے گلگت بلتستان کی عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی میں مدد مل سکے۔











