
لاہور، 10اپریل (اے پی پی ): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال افضل، سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو،اور ڈائریکٹر فوڈ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وفد نے گندم کے اجراء ، خریداری اور پرمٹ سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے فلور ملز کے مسائل متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پنجاب حکومت مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی پر 53ارب روپے خرچ کر رہی ہے، صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکج سے 10کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے مفت آٹے کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹوں میں سستے آٹے کی ضروریات بھی پوری کی جائیں۔











