ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں، شاہد یعقوب

16

ملتان 11 اپریل 2023 چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے 21 رمضان المبارک کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر آپریشن کلین اپ کیا اس موقع پر روٹس اور عبادت گاہوں کے سامنے چھڑکاؤ کرکے چونا بھی ڈالا گیا جبکہ اندرون شہر روٹس پر سیوریج نالوں کی صفائی کرکے تعفن کا خاتمہ بھی کردیا گیا۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے لائیسنداروں کی شکایات کے ازالے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ جلوسوں اور مجالس میں کمپنی کا خصوصی سکواڈ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ عید الفطر سے قبل بڑے فلتھ ڈپو اور ٹرانسفر سٹیشن کلئیر کرنا ترجیح ہے نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن کی تنصیب کا عمل بھی تیری سے جاری ہے۔