ملتان،11اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ واسا شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرے،مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بابا صفرا روڈ،خیام سینما چوک، حضوری باغ روڈ سے ملحقہ واسا سکیموں کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کام نہ کرنے والے افسران کی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔واسا کی ناقص کارکردگی انتظامیہ کیلئے مسائل کا باعث ہے،عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے واسا اپنا قبلہ درست کرے،واسا کے پاس ورک فورس کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نےکہاکہ مکمل ورک فورس کے باوجود سکیموں کی تکمیل میں تاخیر افسوسناک عمل ہے،اضافی لیبرلگاکردوشفٹوں میں سکیمیں مکمل کی جائیں۔











