اوکاڑہ،11اپریل (اے پی پی): یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر امام بارگاہ حیدریہ میں 14 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122ذرائع کےمطابق یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں امام بارگاہ حیدریہ میں ایک ریسکیو ایمبولینس اور 4 ریسکیو موٹر بائیکس کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے ماتمی جلوس میں زنجیر زنی کرنے والے 14 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے پورے ایونٹ کو سپروائز کیا۔