نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

13

لاہور،12اپریل(اےپی پی): نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےچینی کے نرخ میں اضا فہ وسمگلنگ روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا اور کہا کہ چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے سمگلنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ،چینی کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لئے پائیدار سٹریٹجی وضع کی جائے،صوبہ پنجاب کے خارجی راستوں پر چینی کی نقل و حمل کی مانیٹرنگ کی جائے ۔اجلاس میں  شوگرملوں میں انونٹری مینجمنٹ سسٹم کے نفاذکی تجویز اور بروکرز، ڈیلرز او ر گوداموں کی رجسٹریشن اورانسپکشن کانظام وضع کرنے کاجائزہ بھی لیا گیا نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چینی کے نرخ میں اضافہ متعلقہ اداروں کی کوتاہی کے مترادف ہے۔عوام کو مہنگے داموں چینی کی فروخت کسی صورت گوارہ نہیں۔ پنجاب میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، قلت کاامکان نہیں۔ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکرٹری خوراک، کین کمشنر،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔