ہرنائی،15اپریل(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کی ہدایت پر ہرنائی کے علاقے زندہ پیر کے گاؤں کان کے لینڈ سلائیڈنگ متاثرین میں لیویز کیو آر ایف کی جانب سے بسترے، برتن، لائٹ، کمبل اور دیگر سامان تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون نے کہاکہ عوام کی خدمت اولین ترجیح میں شامل ہے۔ گاؤں کان کی متاثرین کی داد رسی کی جارہی ہے اور لیویز فورس قدرتی آفات میں ہمہ وقت تیار اور الرٹ ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون اور لیویز فورس کا شکریہ ادا کیا۔











