نوشہرہ ورکاں، 16اپریل (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہرطارق وٹو نے گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ایک مشکوک ٹرک سے دوران چیکنگ 700 گندم کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔دوران تفتیش ڈرائیورنے بتایا کہ گندم گجرات سمگل کرنا تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو گندم سرکاری گندم خرید سنٹر لے جانے اور مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو نے نوشہرہ ورکاں غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے آڑھتیوں کو گندم خرید کر سرکاری باردانہ میں پیک کرکے گندم خریداری مرکز پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار یا آڑھتی گندم تحصیل سے باہرلے جانے کی کوشش کریں گے تواس صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔











